• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل اور ملالہ یوسفزئی کی لندن میں ملاقات

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے لندن میں نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے دوبارہ ملاقات کی ہے۔

 دونوں کو لندن کے علاقے مے فیئر کے معروف ہوٹل کلیریجز میں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

میگھن مارکل برطانیہ واپسی کے بعد پہلی مرتبہ لندن میں اکیلے باہر نکلیں اور ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ملاقات کی، دونوں خواتین اس سے قبل بھی لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق سے متعلق مختلف مواقع پر بات کر چکی ہیں۔

میگھن اور شہزادہ ہیری نے اکتوبر 2020ء میں لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ آن لائن گفتگو میں شرکت کی تھی، جس میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

اس ملاقات کے بعد ملالہ نے کہا تھا کہ میں اور میگھن اس بات پر متفق ہیں کہ جب لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوتی ہے تو اس کا فائدہ پوری دنیا کو ہوتا ہے۔

اب کئی برس بعد دونوں کی دوبارہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لڑکیوں کا عالمی دن قریب ہے، جس کے باعث ایک نئے مشترکہ منصوبے پر بات چیت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید