• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا جائزہ لے رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ

 
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ہنگری کی ہم منصب انیتا اوربان کے ساتھ پریس کانفرنس کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں(تصویر بشکریہ: ڈیلی سبا استنبول)۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ہنگری کی ہم منصب انیتا اوربان کے ساتھ پریس کانفرنس کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں(تصویر بشکریہ: ڈیلی سبا استنبول)۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا جائزہ لے رہا ہے، ترکیہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر فوج بھیج کر وہاں حملہ نہیں کرے گا۔

انقرہ میں ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا جائزہ لے رہے ہیں کہ دفاعی معاہدے کے تحت حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کی کیسے مدد کرسکتے ہیں۔

حاقان فیدان نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحانہ نہیں، حکام بالخصوص فضائی دفاع کے شعبے میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے کی توثیق کیلئے متن ترک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید