کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما میونسپل کمیٹی پشین کے اپوزیشن لیڈر عبدالعلی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کرپشن کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں رہا پہلے انفرادی سطح پر کرپشن ہوتی تھی اب یہ اداروں تک پھیل گئی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشین کو آدھے درجن کے قریب محکموں کا چارج دیا جانا میگاکرپشن کی مثال ہے شاید محکموں کے پاس افسران کی کمی ہے یا پھر ایک بہت بڑی کرپشن کی تیاری ہو رہی ہے انہوںنے کہا کہ جن لوگوں نے بڑے بڑے اثاثے اور جائیدادیں بنا رکھی ہیں ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس یہ سرمایہ کہاں سے آیا جمعیت کسی کو عوام کا سرمایہ لوٹ کر فرار ہونے کی اجازت نہیںدے گی۔