کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل بحال کر دی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی دھابیجی کے تمام پمپس سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
شہر کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث دھابیجی سے شہر کو 91 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔