فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جناح ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے 2 کم عمر لڑکیوں کو والدہ سمیت آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دونوں کم عمر لڑکیاں والدہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات جا رہی تھیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کے مطابق والدین نے ان کی عمریں زیادہ لکھوا کر دستاویزات بنوائی ہیں، لڑکیوں کے دستاوزات کے لیے امارات میں موجود ایجنٹ نے والدہ کو پیسے بھیجے۔
ترجمان کے مطابق لڑکیوں کی والدہ کے موبائل سے اینجٹ کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور پیسوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے، مزید قانونی کارروائی کے لیے تینوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔