• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فوجدار عدالت اپنی دھمکیاں ختم کرے یا ہم اسکا خاتمہ کردیں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ عالمی فوجدار عدالت (آئی سی سی) اپنی دھمکیاں ختم کرے یا ہم اس کا خاتمہ کردیں گے۔

امریکی  محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔

ادھر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندی قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی قانونی نظام کے بنیادی ستونوں پر گھناؤنا حملہ ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں عالمی فوجداری عدالت کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کے ساتھ بعض مالی لین دین پر پابندی ہوگی۔

عالمی فوجداری عدالت جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات چلاتی ہے۔ اس کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت امریکی خودمختاری کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے پنشن نظام اور زیرِ حراست افراد سے متعلق بعض سرگرمیوں کو بھی محدود اجازت دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید