• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی شہریوں کی جان بچانے والے عرب مسلم شہری کا گھر بھی گرا دیا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیلی حکام نے اسرائیلی شہریوں کی جان بچانے والے عرب مسلم شہری کا گھر بھی گرا دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر حملے میں درجنوں افراد کو بچانے والے یوسف الزیادنہ کی املاک گرا دی گئیں، 7 اکتوبر حملے میں درجنوں افراد کو بچانے پر یوسف الزیادنہ کو اسرائیل میں اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

یوسف الزیادنہ جو کہ ایک منی بس ڈرائیور ہیں، انہوں نے حملوں کے وقت اپنی جان خطرے میں ڈال کر فیسٹیول سے 30 اسرائیلیوں کو بحفاظت نکالا تھا۔

نقب میں دہائیوں سے آباد عرب شہری یوسف کا گھر، گودام اور پولٹری فارم گرا دیا گیا، ان کے خاندان نے املاک کے ملکیت کے پرانے دستاویزات بھی دکھائے مگر وہ گھر نہ بچا سکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے جنوبی شہر رہاط کے قریب اسرائیلی حکام نے کئی بلڈوزروں کو استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔

یوسف الزیادنہ نے اپنی اور خاندان کی املاک منہدم کیے جانے کے بعد کہا کہ مجھے اسرائیلیوں کی مدد کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہماری پرورش اسی طرح ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید