• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایئر پورٹ پر 2 حملے، ایئر لائن کے ملازم سمیت 3 سعودی شہری جاں بحق

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایئر پورٹ پر 2 حملوں کے نتیجے میں 3 سعودی شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پہلےحملے میں ایئر پورٹ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ریاض ایئر پورٹ پر دوسرے حملے میں سرکاری ایئر لائن کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے میں سعودی ایئر لائنز کا ملازم جاں بحق ہوا، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق حملے کے وقت طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم ان حملوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سعودیہ ایئر لائنز نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ایئر پورٹ پر آپریشن بحال ہونے کے بعد فضائی آمد و رفت معمول پر آ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید