بنگلا دیش میں سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔
مہدی حسن کو ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے روکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہدی حسن کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ضمانت پر ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
دوسری جانب بنگلادیشی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہدی حسن بیرونِ ملک سفر کے لیے پہلے عدالت سے اجازت لیں۔