مظفرآباد(نامہ نگار)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے یہاں کشمیرہائوس اسلام آبا د میں کشمیری مہاجرین اور آزادکشمیر بھر سے آئے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں ان وفود میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیرسردار فاروق احمد طاہر ، ممبران اسمبلی احمد رضاقادری ،چوہدری محمد سعید ،سردار خان بہادر خان ،چوہدری محمد اسمائیل ،سابق ممبر کشمیرکونسل سردار محمد نعیم ،اورسیز رہنماء راجہ افتخار حسین ،ناہید عباسی ،چوہدری حبیب اللہ ،سردار ابرار ،راجہ رفاقت ،راجہ ارشد اورن لیگ کے دیگر رہنماء شامل تھے۔