• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس دانوں نے تباہ ہوتے ستارے سے بنا سیارہ دریافت کر لیا

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو کہ ایک تباہ ہوتے سیارے کی راکھ سے بنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے اس کا نام’فینکس‘ رکھ دیا ہے، کیونکہ یہ ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کی باقیات سے دوبارہ وجود میں آنے والی دنیا ہے۔

یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق’دوسری جنریشن کے سیارے‘ ستاروں کے ختم ہونے کے دوران خارج ہونے والے مادے سے بنتے ہیں، یہ ناقابلِ یقین حد تک نایاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے سیارے کی دریافت کے بعد سائنس دان اب مزید مشاہدات خصوصاً جیمز ویب خلائی دوربین کے ذریعے ایسے دوسرے سیاروں کی تلاش کے لیے پُر امید ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق سے نا صرف سیاروں کی پیدائش کے بارے میں ہماری سمجھ بہتر ہوسکتی ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ کائنات میں ستاروں کی موت کے بعد نئے سیاروی نظام کس طرح وجود میں آتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید