سائنس داں تحقیقات کرکے خلا میں نت نئ سیارے دریافت کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نئے قسم کا سیارہ دریافت کیا ہے، جس میں میگما کا ایک دائمی سمندر موجود ہے اور یہ سمندر اپنے اندر گندھک کے وافر ذخائر رکھتا ہے۔
یہ نو دریافت شدہ سیارے کا نام L 98-59 d ہے جو زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر موجود ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کیے جانے والے مشاہدے میں معلوم ہوا کہ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 1.6 گُنا بڑا ہے اور اس کی فضا میں بڑی مقدار میں ہائیڈروجن سلفائیڈ ہے۔
یہ سیارہ ایک گیس ڈوارف ہے جو چٹانوں سے بنا ہے اور اس میں ہائیڈروجن کا ایٹماسفیئر ہے یا یہ برف اور گہرے سمندروں والی پانی سے بھری دنیا ہے۔ لیکن تازہ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ مکمل طور پر الگ قسم کا سیارہ ہے جس میں گندھک کے ثقیل مالیکیولز ہیں۔