• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے میں امن لانا ہمارا مشن ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے میں امن لانا ہمارا مشن ہے، ٹیکنوکریٹس کو لگایا گیا اسے منفی پیرائے میں نہیں لیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ 11رکنی کونسل کام کر رہی ہے، تمام ہی افراد نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں جو ایمرجنسی لگی، اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں، صوبے میں گورنر راج انتظامی معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر کے پی حکومت انکاری تھی، 12 اضلاع دہشت گردی سے متاثر تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹس کی تقرری ہماری نیت اور شفافیت پر مہر لگاتی ہے، جب تک صوبے میں امن نہیں ہوتا ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید