وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قومی اسمبلی خیبر پختونخوا میں ایمر جنسی نفاذ کی قرارداد کی منظوری دے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایک ہی مطالبہ ہے بلوچستان کو الگ کیا جائے، جو پاکستان توڑنے کی بات کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کس طرح مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا یہی بیانیہ ہے، مجبوری میں خیبر پختونخوا میں قدم اٹھایا گیا، خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔