ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او ڈی آئی خان ضیاءالدین احمد کا کہنا ہے کہ علاقہ ملانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ضیاء الدین احمد نے کہا کہ فائرنگ واقعہ والی بال میچ کے بعد پیش آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔