نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دورانِ گفتگو اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان تازہ علاقائی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔
پاکستان اور مصر نے مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور مصر نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔