• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: دوست کو قتل کرنے والے ملزم کی خودکشی کا مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں دوست کو قتل کر نے والے ملزم کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

ایک ہفتے قبل ملزم کی بیوی نے بھی گھریلو جھگڑے پر میکے جا کر مبینہ خودکشی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ علی پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

شک کی وجہ سے ملزم نے اپنے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید