نیب نے سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ دینے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کی کمیٹی سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرے گی۔
ڈپٹی چیئرمین نیب کمیٹی کے چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل ممبر ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ پی، بزنس فیسیلی ٹیشن سیل کے نمائندے اور متعلقہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
کمیٹی کی جانب سے اضافی ممبر کو بھی کو نامزد کیا جاسکے گا۔ کمیٹی سرمایہ کاروں کو سہولت اور پروٹیکشن پلان کے تحت حاصل حقوق کی مانیٹرنگ کرے گی۔
کمیٹی سرمایہ کاروں کی شکایات کو متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط رابطے کے ذریعے تیز بنیادوں پر حل کروائے گی اور سرمایہ کاری کو متاثر، کرپشن کا باعث بننے والے ریگولیٹری پراسیس کے غلط استعمال کی نشاندہی اور اسے روکے گی۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے متعلق درخواستوں اور شکایات کو پراسس کروائے گی۔