نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کی سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا فیصلہ حکومت کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، حکومت قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔