• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام دہائیوں سے بے دخلی اور تشدد بھگت رہے ہیں: وزیرِ اعظم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے بے دخلی اور تشدد کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں۔

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین پر پاکستان نے ہمیشہ اصولی اور غیر متزلزل مؤقف اختیار کیا ہے، پاکستان فلسطین کی حمایت میں صف اوٓل میں شامل رہا ہے اور پاکستان نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد سے ریاستی تشخص کے لیے سیاسی عمل کی راہ ہموار ہوئی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی اور آبادیاتی تشخص میں تبدیلی کی کسی بھی مذموم کوشش کو مسترد کرتا ہے اور پاکستان مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید