• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسط مدتی انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ، 64 فیصد امریکی غیر مطمئن

تصویر: اے پی۔
تصویر: اے پی۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فوکس نیوز کے سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔

سروے میں امریکی صدر کی مجموعی کارکردگی پر 64 فیصد نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا جبکہ 36 فیصد کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سروے میں 55 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

جبکہ 74 فیصد نے نہ صرف معاشی صورتحال پر شدید پریشانی کااظہار کیا بلکہ 53 فیصد نے مستقبل میں امریکی معیشت میں میں مزید خرابی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

سروے میں مہنگائی کیخلاف صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بھی 77 فیصد امریکی ناراض نظر آئے، جبکہ 66 فیصد نے امریکا کی مجموعی سمت (ڈائریکشن) پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

فوکس نیوز کے مطابق ادارے کے سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کے کسی بھی دور کی کم ترین سطح پر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید