نریندر مودی کے خلاف سرگرم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک بار پھر قاتلانہ حملے کا خطرہ ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کو یہ بات ایف بی آئی نے نیو یارک میں اُن کے گھر پر جاکر بتادی۔
خالصتان کے لیے تحریک چلانے والے گرپتونت کی تنظیم کینیڈا میں 18 اکتوبر کو خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کرانے جا رہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 2023ء میں پنوں پر قاتلانہ حملے کی سازش کا الزام سابق انڈین انٹلی جنس اہلکار پر ہے۔ اسی سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھی بھارتی اہلکاروں پر ہے۔