• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،جاں بحق ہونیوالے وکیل کےاکائونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنیوالاوارڈ بوائے 2ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ(این این آئی) سول ہسپتال خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ عین الدین کے بینک اکاؤنٹ سے رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے والے وارڈ بوائے کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔بروری پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ عین الدین کے بھائی کی شکایت پر کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال کے وارڈ بوائے غفار اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے 8 اگست کو سول ہسپتال میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کی جیب سے چیک نکالا تھا اور گزشتہ روز ہزار گنجی میں موجود نجی بینک میں ان کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 17 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔پولیس کے مطابق عین الدین کے موبائل پر بینک کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہونے پر ان کے بھائی کو پتہ چلا کہ ان کے بھائی کے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی ہے جس پر انہوں نے پولیس کو بتایا۔پولیس نے بینک کی معاونت سے وارڈ بوائے غفار اور اس کے دو سہولت کاروں محمود خان اور حمید گل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، جس میں چوری، دھوکا دہی و دیگر دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان محمود خان اور حمید گل نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غفار نے انہیں چیک دیا اور کہا کہ یہ رقم اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی جائے۔
تازہ ترین