راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) میانوالی میں شکردرہ کے یونین کونسل نادر کا میں مخالف گروپ کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی پہاڑی علاقہ شکردرہ تحصیل کی یونین کونسل نادرکا کے چیئرمین عتیق الرحمن اور ان کے بیٹوں پر مخالفین نے مبینہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عتیق الرحمن ان کے دو بیٹے شفیق الرحمن اور رفیق الرحمن جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ پولیس شکردرہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔