• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ،انجمن مزارعین کےجنرل سیکرٹری سمیت21افرادکیخلاف مقدمہ درج

 اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)ماڈل ٹاؤن اوکاڑہ میں شہری کے مکان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قبضہ کرنے کا مقدمہ 8ماہ بعد انجمن مزارعین کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار سمیت 11نامزد اور8نا معلوم ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں انور علی کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ انجمن مزارعین کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار ،اظہراں رباب،روبینہ ناہید ، زوہیب الرحمان،سیف الرحمان،طارق محمود ،عبد الجبار سجاد عرف چیڑا اور عبد اللہ طاہر سمیت11نامزد اور8نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں الزام گایا گیا کہ ملزمان نے 15دسمبر2015کو ماڈل ٹا ئون اوکاڑہ میں واقع مکان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قبضہ کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں میں محبوس ہو گئے۔  تاخیر سے مقدمہ درج کروانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ ملزمان کے خوف سے خاموش رہا  ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تازہ ترین