• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: موٹرسائیکل کھائی میں جاگری،میاں بیوی جاں بحق

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

راولپنڈی میں کہوٹہ کے علاقے میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلا رہا تھا۔

خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید