ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی ای آئی اے عاطف امیر کا کہنا ہے کہ ملتان اور لاہور میں امریکی شہریوں سے فراڈ کرنے والے غیر قانونی کال سینٹر پکڑے گئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان اے آئی سے جعلی پاسپورٹس بنا کر کینیڈین بینکوں سے فراڈ کرتے تھے۔
عاطف امیر کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹس بنا کر کینیڈین بینکوں سے فراڈ کرنے والے 3 پاکستانی ملزمان پکڑے گئے، ملزمان جعلی شناخت کے ذریعے کینیڈا میں بینک اکاؤنٹس کھول کر کریڈٹ کارڈز استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بینکوں کے ذریعے مالی فراڈ کرنے والے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار کیے گئے ہیں۔