• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحر الکاہل: جزیرے وانواتو میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنوب مغربی بحر الکاہل کے جزیرے وانواتو کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پورٹ اولری سے 200 کلو میٹر دور سمندر میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

دوسری جانب بحر الکاحل سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کی سونامی کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید