وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے وفاق پر بجلی چوری کا الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے وفاق پر چھ سو میگاواٹ بجلی چوری کا الزام لگایا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کے حامی خود بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
ایسے بیانات کی امید عمران خان سے تھی لیکن پرویز خٹک سے نہیں تھی۔ کے پی کے کہ وزیر اعلی نے دو روز قبل اپنے خطاب میں وفاق پر بجلی چوری کا الزام لگایا تھا۔