• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا گائے کے ذریعے عقیقہ کیا جاسکتا ہے؟ کیوں کہ میرے 3 بچے ہیں اور ان کا عقیقہ نہیں ہوا ہے، اب کرنا چاہتا ہوں۔

جواب: جی ہاں، گائے ذبح کرکے بھی عقیقہ کیا جاسکتا ہے۔ چوں کہ گائے میں سات حصے ہوتے ہیں اور ایک حصہ ایک بکرے کے قائم مقام ہوتا ہے؛ اس لیے عقیقے کی نیت سے گائے ذبح کرنی ہو تو لڑکے کی طرف سے دو حصے اور لڑکی کی طرف سے ایک حصہ مقرر کرنے سے مستحب عقیقہ ہو جائے گا۔

آپ اپنے تین بچوں کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک ہی گائے میں تینوں کا عقیقہ کیا جاسکتا ہے، خواہ تینوں بیٹے ہوں یا بیٹیاں یا مشترک ہوں۔ (الدر المختار مع ردّ المحتار، کتاب الأضحيۃ ، ج:6، ص:326، ط:سعيد)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید