• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے الہان ​​عمر کے نام پر سوال کیوں اٹھایا؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کا مکمل نام سامنے آنے پر ان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی عدالتی دستاویز میں الہان کا نام ’الہان نور سعید علمی، المعروف الہان عمر‘ درج ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا۔

صدر ٹرمپ الہان عمر کا مکمل نام سامنے آنے پر اس معاملے کو شناخت سے متعلق دھوکا دہی کے الزامات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں تاہم عدالتی دستاویز میں الہان عمر کے کسی جرم کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان پر کوئی فوجداری الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الہان عمر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام ہمیشہ الہان عمر ہی رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ تنازع 12 اکتوبر کو واشنگٹن میں الہان عمر کی رہائش گاہ پر وفاقی اہلکاروں کی جانب سے لی گئی تلاشی کے بعد سامنے آیا ہے جو امیگریشن دستاویزات میں مبینہ غلط معلومات کی تحقیقات کا حصہ تھی۔

الہان عمر نے کارروائی کو سیاسی دباؤ قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے میرے مذہبی اور نسلی پسِ منظر کی بنیاد پر کانگریس سے باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلم امریکی امیدوار عبدالرحمٰن السید کو بھی انتخابی مہم کے دوران اپنے نام اور مذہبی شناخت پر تنقید کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید