• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 8875 قدم چلنے سے دماغی صحت میں بہتری کا امکان ہوتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 8 ہزار 875 قدم چلنے سے دماغی صحت میں بہتری کا امکان ہوتا ہے۔ روزانہ چلنا آپ کے دماغ کو چاق و چوبند رکھنے اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا، جو پہننے کے قابل جدید آلات کے ذریعے روزانہ چلنے والے قدموں کی تعداد ریکارڈ کرتے تھے۔ اس سے محققین کو پتہ چلا جو افراد باقاعدگی سے پیدل چلتے تھے، انہوں نے توجہ مرکوز کرنے، یکسوئی برقرار رکھنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت جانچنے والے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

روزانہ چلنے والے ہر اضافی ایک ہزار قدم کا تعلق بہتر ذہنی کارکردگی سے سامنے آیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے جسمانی سرگرمی میں معمولی اضافہ بھی دماغ کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ روزانہ 8875  قدم چلنے والے افراد نے دماغی افعال کے ٹیسٹوں میں پانچ ہزار قدم چلنے والوں سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق، روزانہ 8875 قدم چلنے والے افراد کی کارکردگی ان لوگوں کے تقریباً برابر تھی جو روزانہ 10 ہزار سے زیادہ قدم چلتے تھے۔ 

محققین کے مطابق پیدل چلنے سے دماغی صحت بہتر ہونے کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ جسمانی سرگرمی دماغ میں خون کی روانی بڑھاتی ہے، جس سے دماغی خلیات تک آکسیجن اور غذائی اجزا پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔ 

سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع اس تحقیق میں 18 سے 93 سال کی عمر کے 3 ہزار 93 افراد کے صحت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق شروع ہونے سے پہلے محققین نے شرکا کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا تاکہ ان کے بلڈ پریشر کا تجزیہ کیا جا سکے۔

صحت سے مزید