• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امامِ مسجد کو تنخواہ کے علاوہ مسجد کے فنڈ سے پیسے دینا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: امام مسجد کو تنخواہ کے علاوہ مسجد کے فنڈ سے پیسے دینے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: مسجد کا فنڈ چوں کہ مسجد کے مصالح اور ضروریات کے لیے وقف ہوتا ہے، امام، مؤذّن اور خادم وغیرہ کے مشاہرات بھی مسجد کی ضروریات میں سے ہیں، اس لیے اگر مسجد کے امام کی ضروریات طے شدہ تنخواہ سے پوری نہ ہورہی ہوں تو مسجد انتظامیہ مسجد کے فنڈ میں سے امام صاحب کو اضافی رقم دے سکتی ہے۔

تاہم اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ مسجد انتظامیہ امامِ مسجد کے مشاہرے میں معقول اضافہ کردے، تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ امامت کے فراض انجام دے سکیں۔ (الدر المختار مع ردّ المحتار، کتاب الوقف، ج:4، ص:436، ط:سعید)

اقراء سے مزید