شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی سی او ارقم طارق پر مشتمل ایپلیٹ اتھارٹی نے محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے 52افسروں اور اہلکاروں کو ان کا موقف سماعت کرنے کیلئے ذاتی طور پر آج 23اگست کوطلب کرلیا ہے جن کو سکولوں سے غیر حاضری سمیت مختلف الزامات کے تحت محکمہ تعلیم نے مختلف سزائیں دی تھیں، دریں اثناء ای ڈی او ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول گاؤں جاتری کہنہ کے ٹیچر زوہیب حسن کو سکول سے غیر حاضری ثابت ہوجانے پر دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔