سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم محمد نواز شریف کے موقع پر ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے شہری اور ٹرانسپورٹرز پریشان رہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو شہر سے دور جلسہ گاہ تک پہنچانے کے لئے پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد سے درجنوں بسوں ،ویگنوں کو پکڑپکڑ کر گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول بارہ پتھر کے گراونڈ میں کھڑا کیا گیا جس سے شہریوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرزبھی مشکلات کا شکار رہے۔