چارسدہ (نمائندہ جنگ) قارون ڈھیری میں درخت کاٹنے کے تناز عہ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ دو افراد کوقتل کردیا گیا ۔ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ ملزمان فرار ہو گیا ۔ تھانہ تنگی کے علاقہ قارون ڈھیری میں درخت کاٹنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار عصر خان اور ا س کے بھائی سرتاج پسران سردار نے فائرنگ کرکے دو افراد گل رحمان ولد لعل محمد اور عنایت الرحمان ولد نور حمان کو قتل کر دیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شحص نذیر محمد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ مقتولین کی نعشوں اور مجروح کو تنگی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس نے مجروح نذیر محمد کی رپورٹ پر ملزمان کے دوہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔