• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈٹرم الیکشن میں شکست کے بعد کیا ٹرمپ کا مواخذہ ہو گا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

کانگریس کی نئی مدت کا آغاز 3 جنوری 2027ء کو ہو گا، ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے بعد ٹرمپ کو ایک بار پھر منقسم سیاسی ماحول کا سامنا ہو گا۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی ایسی صورتِ حال سے گزر چکے ہیں جہاں اہم کمیٹیوں کی سربراہی مخالفین کے پاس ہو، سرکاری فنڈز کی منظوری پر تنازعات اور ایسے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جو ان کی قانون سازی کی کامیابی کے پابند نہیں ہوں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ریپبلکن جماعت کی زیرِ کنٹرول نشستیں خطرے میں پڑنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں سیاسی گرفت دباؤ کا شکار ہے۔

ان نتائج سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ صدر کو اپنی مدتِ صدارت کے آخری 2 برس ایک ایسی کانگریس کے ساتھ گزارنے پڑیں گے جس کا کنٹرول اپوزیشن کے ہاتھ میں ہو گا۔

سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے دوران ڈیموکریٹس کو کئی ایسے انتخابی حلقوں میں برتری حاصل ہوئی ہے جو پہلے ریپبلکنز کے پاس تھے، جس کے بعد ریپبلکن رہنماؤں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

کانگریس کا کنٹرول کھونے کے بعد ٹرمپ مکمل طور پر بے اختیار نہیں ہو جائیں گے، بلکہ ان کے پاس اب بھی وسیع صدارتی اختیارات موجود ہوں گے، لیکن ڈیموکریٹس کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار مل سکتا ہے کہ کون سے مطالبات صدر کی میز تک پہنچیں گے اور کن حکومتی عہدیداروں کو پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا پڑے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں دوبارہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹس کو حکومتی امور چلانے کے لیے درکار قانون سازی اور فنڈز کی منظوری پر ٹرمپ کے خلاف دباؤ ڈالنے کا موقع مل گیا ہے، اب وہ اخراجات میں تبدیلیوں یا مختص کیے گئے فنڈز کے استعمال پر پابندیوں کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ ان شرائط کو مسترد کر سکتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی ایسا سمجھوتا کرنا ہو گا جسے کانگریس سے منظور کرایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اس صورتِ حال کا پہلے بھی سامنا کر چکے ہیں، 2018ء کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، تاہم اس وقت سینیٹ ریپبلکنز کے پاس ہی برقرار رہی تھی۔ 

اس وقت ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی پر شدید تنازع کا سامنا کرنا پڑا، سپریم کورٹ میں ایک نئی تعیناتی بھی عمل میں آئی، اسی دوران ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کا مواخذہ کیا اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ان کے تجارتی معاہدے کی منظوری میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

یہ سابقہ تجربہ اس صورتِ حال کے ممکنہ اثرات کو سمجھنے کے لیے اس تصور سے زیادہ اہم ہے کہ اگر ٹرمپ کو ایک بار پھر منقسم حکومت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اس حقیقت سے باخوبی آگاہ ہوں گے کہ دونوں طرح کے نتائج ممکن ہیں، لیکن اس مرتبہ یہ فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہو گا کہ ان میں سے کون سا واقعہ پہلے پیش آتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید