آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: زید کی کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی، اس کے انتقال کے وقت اس کی دو بیٹیاں، بیوہ اور والدہ حیات تھیں، جب کہ والد کا انتقال ہوچکا تھا، اس کے علاوہ اس کے دو بھائی اور دو بہنیں حیات تھیں، اس کے ترکہ میں جو جائیداد ہے، اس کی مالیت چھ کروڑ ہے، وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے حقوقِ متقدمہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کے کل ترکہ کو 144 حصوں میں تقسیم کر کے بیوہ کو 18 حصے، والدہ کو 24 حصے، ہر ایک بیٹی کو 48 حصے، ہر ایک بھائی کو 2 حصے اور ہر ایک بہن کو 1 حصہ ملے گا۔
یعنی 6 کروڑ روپے میں سے 75 لاکھ روپے بیوہ کو، 1کروڑ روپے والدہ کو، 2 کروڑ روپے ہر ایک بیٹی کو، 833,333.333 روپے ہر ایک بھائی کو اور 416,666.66 روپے ہر ایک بہن کو ملیں گے۔