• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تزیین اور سجاوٹ کی غرض سے گھر کے قالین اور پردے تبدیل کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: کیا گھر کے قالین اور پردے سجاوٹ کی غرض سے تبدیل کرنا شرعاً جائز ہے؟ جب کہ وہ اچھی حالت میں اور قابل استعمال ہوں؟

جواب: تکلف، اسراف، اپنی بڑائی اور دکھلاوے سے بچتے ہوئے، سجاوٹ کی غرض سے گھر کے قالین اور پردے تبدیل کرنا فی نفسہٖ جائز ہے، اگرچہ پہلے سے موجود قالین اور پردے اچھی حالت میں ہوں، ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ کی نعمتِ مال کے شکرانے کی نیت بھی شامل کرلینی چاہیے، اور پرانے قالین یا پردوں کو اپنے گھر میں استعمال نہ کرنا ہو تو کسی اور اچھے مصرف میں لگادینا چاہیے، مثلًا: کسی رشتے دار یا ضرورت مند کو دے دیں، یا فروخت کردیں۔ انھیں ضائع نہیں کرنا چاہیے، یہ اِسراف اور ممنوع ہے۔

اقراء سے مزید