• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: خواتین کے لیے جمعہ کی نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا جماعت اور خطبہ کی شرط خواتین پر بھی لازم ہے یا خواتین کو جماعت اور خطبہ سے استثنا حاصل ہے؟

جواب: خواتین پر جمعہ کی نماز واجب نہیں ہے، جب کہ فرض نمازیں بھی ان کے لیے اپنے گھروں میں ادا کرنے میں ثواب زیادہ ہے، اور موجودہ زمانے میں خواتین کا فرض نماز پڑھنے کے لیے گھر سے باہر جانا مکروہ ہے۔

امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اگر رسول اللہ ﷺ عورتوں کی موجودہ حالت دیکھ لیتے تو انھیں مسجد میں آنے سے منع فرماتے، جیسا کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا۔ (صحيح مسلم، 1/ 328 - ط:دار إحياء التراث العربی بيروت – صحيح البخاری، رقم الحديث: 869)

( …جاری ہے …)

اقراء سے مزید