• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

دیپالپور روڈ پر ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور  36 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 9 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں پیرا فورس کا اہلکار زاہد اور پنجاب ہائی وے پولیس کا اہلکار علی حسنین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ساہیوال اسپتال ریفر کردیا گیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق اور زخمی افراد کو 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

قومی خبریں سے مزید