وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنے والے یہاں سے جیت کر اپنے محلوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا نعرہ محرومی نہیں بلکہ سیاسی دکان تھی، اگر وہ محرومی ختم کردیتے تو ان کی سیاسی دکان بھی ختم ہوجاتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان کی دکان بند کر دی، مسم لیگ ن کے لیے سارا پنجاب برابر ہے، پورے پنجاب کو سہولتیں دے رہے ہیں۔