• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،اسد عمر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااو ر رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ احتساب تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے ،حکمران وفاق کی بات کرتے ہیں لیکن ترجیحات میں سینٹرل پنجاب کے علاوہ کوئی نہیں آتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی کے دعویداروں نے اس شہر کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا، تیس سال قبل کراچی ترقی یافتہ ، پر امن اور خوشحال تھا اہلیان کراچی نے متحدہ قومی موومنٹ کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایوانوں تک پہنچایا لیکن متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کو ترقی کی بجائے پستی کی طرف دھکیلا،اہلیان کراچی کے ووٹ کے ذریعے ففٹی موٹر سائیکل والے لینڈ کروزر پراڈو اور بنگلوں پر براجمان ہوئے لیکن کراچی کو صرف ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہم کراچی کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، جلسہ سے صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما عمران اسماعیل، فیصل وائوڈا، نجیب ہارون، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، سبحان ساحل اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین