• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفعہ میں مکان کی اصل قیمت کا اعتبار ہوگا نہ کہ رجسٹری میں درج کم قیمت کا

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ایک شخص کے پڑوس میں ایک گھر فروخت ہوا ہے، سودے کی خبر ملتے ہی اس نے شفعہ کا حق استعمال کیا، اب صورتِ حال یہ ہے کہ رجسٹری کے کاغذات میں قیمت بہت کم لکھی گئی ہے، تاکہ ٹیکس وغیرہ اور دیگر اخراجات کم ہوں۔

اب پہلا خریدار کہتا ہے کہ اصل قیمت دو تو گھر حوالے کروں گا، اور حق شفعہ کا دعویٰ کرنے والا پڑوسی رجسٹری کے کاغذات پر درج قیمت دینے کا کہہ رہا ہے۔ اس صورت میں کون سی قیمت لازم ہوگی؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں شفیع (حق شفعہ کا دعویٰ کرنے والا پڑوسی) اسی قیمت پر مکان لینے کا پابند ہوگا جس پر سابقہ سودا ہوا ہے، سرکاری کاغذات میں درج کردہ رقم کا اعتبار نہیں ہوگا۔ (بدائع الصّنائع، کتاب الشفعۃ، فصل فی بیان ما يتملک بالشفعۃ، ج:5، ص:27، ط: سعيد - ردّ المحتار، کتاب الشفعۃ، باب طلب الشفعۃ، ج:6، ص:224، 229ط: سعيد)

اقراء سے مزید