گلشن حدید کراچی میں ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
لاڑکانہ سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم مبشر کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
ملزم نے بتایا کہ اسنیپ چیٹ پر لڑکی سے دوستی ہوئی تھی، جھگڑا ہوا، جس پر وہ اپنی کہی ہوئی بات سے مکر گئی تھی۔
ملزم مبشر کے مطابق گھر میں ہی فائرنگ کرکے ماں بیٹی کو قتل کیا اور آلہ قتل وہیں پھینک دیا تھا اور پھر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ قتل کی واردات کے دوران کوئی اور موجود نہیں تھا، بلوچستان میں رہنے والے دوست مرتضیٰ سے پستول خریدا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش ماں ثمینہ اور لڑکی بختاور کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
واقعے کا مقدمہ مقتولہ ثمینہ کے شوہر محمد دین کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔