وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر خیبر پختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے۔
انہوں نےایک بیان میں کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ آئینی و انتظامی ضرورت ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنارہی ہے۔
طارق فضل کا کہنا تھا کہ حالیہ آرڈیننس گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں، گورنر راج اور ایمرجنسی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔