• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے ملیں گے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے ملیں گے، سندھ یوتھ کارڈ مواقع، شمولیت اور بااختیاری کا پلیٹ فارم ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع سے منسلک کرے گا، سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا میں نجی شعبے کی شراکت اہم ہے، نجی شعبے کی شراکت داری جامع ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ترقی، جدت اور تبدیلی کی اہم قوت ہیں۔

سندھ حکومت کے محکمہ نوجوانان کے تحت یوتھ کارڈ کی تقریب رونمائی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے وزراء، ارکان سندھ اسمبلی اور نوجوان شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید