• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سینیٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر—فائل فوٹو
سینیٹر علی ظفر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر  کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو کراچی الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے ہر صورت بننے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی نئے صوبے بنانے میں کوئی ممانعت نہیں، کراچی بھی الگ صوبہ بننا چاہیے، جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب بھی الگ صوبے بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بھی نئے صوبوں کے حق میں ہیں، ان کا پیغام ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق مسودہ سامنے آ جائے، پھر مؤقف دیں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، فیصلے سیاسی مشاورت سے کرتی ہے، 28 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آنے کے بعد دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ایک طریقہ کار ہے، اس سے صوبے بنانے کے آئینی طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

علی ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بنانے کا قانونی طریقہ وہی ہے جو آئین میں درج ہے، ریفرنڈم سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

قومی خبریں سے مزید