کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے منگل کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں ضلع بدین تعلقہ ماتلی کے 4کونسلرز اورضلع گھوٹکی تعلقہ ڈھرکی کے 2کونسلرز جنہوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود پارٹی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ماتلی اور ڈھرکی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو منظور بھی ہوگئے تھے کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء شق 36 (1) (k) (ڈیفیکشن) پر عملدرآمد کیلئے خط ان کے حوالے کیا اور سندھ میں کل ہونے والے میئر ڈپٹی میئر /چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پر امن اور غیر جانبدارانہ انعقاد پربھی گفتگو کی۔ اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر تاج حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس ضمن میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔