• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، او ٹی ٹی سروسز اور بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد آواز دبانا نہیں بلکہ جواب دہی یقینی بنانا ہے،ہر پلیٹ فارم کو پاکستان میں بااختیار نمائندہ نامزد کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے کی شکایات پاک آئی ڈی ایپ پر منتقل کی جا رہی ہیں، جہاں شہری اپنی شکایات کی پیشرفت بھی دیکھ سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید